Ladies Guards 167

سعودی عرب کی حفاظت کیلئے خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ فرائض انجام دیں گی

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خواتین سے بطور سرحدی محافظ تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ خواتین کو قابلیت کی جانچ پڑتال اور ضروری تربیت کے بعد سرحدی محافظ تعینات کیا جائیگا۔

سعودی حکومت نے فروری 2021 میں خواتین کو مسلح افراد میں شمولیت کی اجازت دی تھی۔ خواتین سپاہیوں کے پہلے دستے نے ستمبر میں سعودی آرمڈ فورسز ویمنز کیڈر ٹریننگ سینٹر سے تربیت مکمل کی تھی۔

اس سے قبل مکہ و مدینہ کے درمیان ٹرین سروس کیلئے بھی بڑی تعداد میں خواتین ڈرائیورزنوکری کیلئے درخواستیں دے چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں