unicef will provide tablets for flood victims 28

پاکستان کو ملیریا سے بچاؤ کی 10 لاکھ گولیاں فراہم کی جائیں گی، یونیسیف کا اعلان

یونیسیف سندھ، پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بخار اور ملیریا کی دوا فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیسیف کی جانب سے یہ اعلان پاکستان کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

ملکی خبررساں ادارے کے ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورت حال پر حکومت پاکستان نے یونیسیف سے رابطہ کیا، جس پر یونیسیف نے پاکستان کو بخار، ملیریا کی دوا کی بھاری مقدار فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حکام کے مطابق یونیسیف پاکستان کو بچوں کیلئے ملیریا سے بچاؤ کی دوا فراہم کرے گا۔ یونیسیف  ملیریا کے علاج کیلئے 10 لاکھ گولیاں بھی فراہم کرے گا جس سے ملیریا کے چار لاکھ مریض بچوں کا علاج ممکن ہوگا۔

مزید اردو خبروں کیلئے

ذرائع کے مطابق یونیسیف پاکستان کو پیراسٹامول کی 25 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت برائے اطفال کی جانب سے ادویات کی کھیپ 7 اکتوبر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

ملیریا،بخار دوا کی تقسیم کا پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ وفاق کی ہدایت پر صوبوں کی جانب سے بخار، ملیریا کی دوا کی طلب کا نوٹ بھجوا دیا گیا ہے جس کی روشنی میں سندھ، بلوچستان، کے پی کو حسب ضرورت دوا فراہم کی جائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں