پیرس: فرانس میں 2 ہزار یورو مالیت کا گلدان حیران کن طور پر 80 لاکھ یورو میں نیلام ہوگیا۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے قریب ہی واقع نیلام گھر میں رکھا عام سا گلدان تقریباً 80 لاکھ یورو میں نیلام ہوا۔
نیلام گھر انتظامیہ اور بولی لگانے والے افراد گلدان کو 18 ویں صدی کا گلدان سمجھتے رہے۔ لیکن دراصل یہ چین سے خریدا گیا نیلے نقش و نگار کا حامل ایک معمولی سا گلدان تھا۔ اس گلدان کو ایک خاتون نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کے سامان کو نیلامی کیلئے بھجوایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گلدان اپنی اصل قیمت سے 4 ہزار گنا زائد قیمت 77 لاکھ یورو (1 ارب 70 کروڑ 41 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت ہوا ہے۔ نیلام سینٹر کا معاوضہ شامل کرکے اس گلدان کی قیمت 91 لاکھ یورو سے زائد بنی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ گلدان 200 سال قدیم ہوا تو یہ واقعی ایک اہم نایاب شے ہوسکتی تھی۔