171

دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی، قیمت 3 کروڑ پینتیس لاکھ روپے فی کلوگرام

ہانگ کانگ اور چائنہ میں دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی کی خریدوفروخت ہوتی ہے۔ ایک کلو گرام پتی کی قیمت ایک لاکھ چوراسی ہزار ڈالرز ہے۔ یہ قیمت پاکستانی روپوں میں تین کروڑ روپے پینتیس لاکھ روپے کے مساوی بنتی ہے۔
گلاس بیلی نام چائنیز کمپنی چائے کی پتی کی خرید و فروخت میں مشہور ہے اور یہ دنیا کی سب سے مہنگی چائے کی پتی بھی پیدا کرتی ہے۔
ایک چائے کی پتی کا نام روگائی ہے۔ دوسری قسم کی پتی چین کی وویائی پہاڑیوں پر اگتی ہے۔ اسے چٹان والی چائے یا راک ٹی بھی کہا جاتا ہے۔ چٹان والی چائےکی پتی کی مزید کچھ اقسام ڈا ہونگ پاو، روگائی اور شوئی ژیان کے نام سے مشہور ہیں۔ سب سے مہنگی چائے کی پتی کا نام “نائی لین کینگ روگائی” ہے جو کہ پہاڑیوں کے دشور گزار حسوں پر اگتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی چائے کی پتے نایاب ہیں تو کسی پودے کی جڑ ضروری ہوتی ہے۔ کہیں چائے قدرتی حالت میں دوردراز مقامات سے لائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مہنگی ترین چائے کی پتیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں