Glass House in London 179

آئینوں سے بنا انوکھا مکان، دور سے دیکھنے پر دکھائی نہیں دیتا

لندن کے مصروف ترین علاقے میں ایسا مکان جس پر بڑے بڑے آئینے نصب ہیں۔ دور سے دیکھنے پر اوجھل ہی دکھائی دیتا ہے۔ اسے “دکھائی نہ دینے والا مکان” کہا جاتا ہے

فن تعمیر کا انوکھا شاہکار یہ مکان لندن میں رچمنڈ سرکس چوراہے پر اے 316 روڈ پر واقع ہے۔ دنیا کا یہ انوکھا مکان باقاعدہ قابل رہائش بھی ہے۔ اسے سنہ دو ہزار پندرہ میں ایلکس ہا نے ڈیزائن کیا تھا۔ 2019 سے یہ مکان قابل رہائش ہے اور اس میں رہنے والے لوگ تو باہر دیکھ سکتے ہیں لیکن باہر سے گزرنے والے افراد صرف اپنا عکس ہی دیکھ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ یہاں رکتے ہیں اور بال سنوار کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

گھر کے مالک کا کہنا تھا کہ ڈیزائنر نے یہ گھر ماحول سے بات کرنے کیلئے بنایا تھا کیونکہ چوراہے کے درختوں کے عکس آئینے میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ مکان ایک عرصہ سے یہاں موجود ہے لیکن “ریڈ اٹ” ویب سائٹ پر بعض تساویر وائرل ہونے کے بعد دوبارہ خبروں میں سرگرم ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس مکان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے اس گھر کو دوبارہ دیکھا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ یہاں سے گزرے لیکن کبھی اس کا نوٹس نہیں لیا۔ بعض افراد نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر کس طرح اتنے بڑے آئینوں کو صاف و شفاف رکھا جاتا ہے۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس مکان کی ساخت اور ڈیزائن جاننے سے قاصر ہیں کیوں کہ کسی بھی طرح یہ گھر اپنے اندرونی راز نہیں کھولتا۔ بعض افراد نے کہا کہ ٹریفک ارتعاشات کے باعث اتنے بڑے آئینے چٹخ کر ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں