Strange Creature in America 83

آدھا کتا آدھا انسان – خوفناک مخلوق دیکھ کر ماہی گیروں کے ہوش اڑ گئے

ٹیکساس : امریکہ میں “آدھا کتا آدھا انسان” جیسی مخلوق دیکھ کر ماہی گیروں کے پاؤں تلے سے زمین کھسک گئی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان بینیٹو میں ماہی گیر عجیب غریب مخلوق دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب الخلقت جانور دریا کے دوسری جانب لمبی گھاس کی اوٹ میں نظر آیا جس کی ماہی گیروں نے تصاویر بنالیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چند ماہی گیر شکار کیلئے اپنی کشتی پر سوار دریا میں جارہے تھے کہ انہیں کچھ فاصلے پر عجیب و غریب مخلوق دیکھ کر سکتے میں آگئے۔ ماہی گیروں نے دیکھا کہ ایک شخص جو دیکھنے میں انسان لگتا ہے لیکن اس کی شکل کتے جیسی ہے۔ یہ عجیب و غریب جانور چار ٹانگوں پر بیٹھ کر دریا کنارے سے پانی پی رہا ہے۔

اس خوفناک منظر کی ویڈیو بنانے والا شخص اپنے ساتھیوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرواتا ہے اور پوچھتا ہے کہ یہ کتا ہے یا انسان؟ سب لوگوں کے متوجہ ہونے کے بعد وہ عجیب و غریب مخلوق بھی چوکنا ہوجاتی ہے۔ اور بڑی بڑی گھاس میں غائب ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ نظر کا دھوکہ ہوسکتا ہے۔ تاہم بہت سے لوگوں اور تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ یہ مخلوق آدھے آدمی، آدھے کتے سے مشابہ ہونے کے باوجود، زیادہ بگ فٹ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
بیسٹس آف دی ورلڈ کے مصنف اینڈی میک گراتھ نے ڈیلی اسٹار کو بتایا کہ یہ فوٹیج اگرچہ مبہم ہے لیکن اس کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کرنا مشکل ہے کیونکہ ماہی گیروں سے جس فاصلے پر وہ مخلوق موجود تھی وہاں سے کسی کو اس طرح شناخت کرنا شک و شبہات پیدا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں