South africa defeated england 50

انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں عبرتناک شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

ساؤتھمپٹن: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں 90 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز 2-1سے جیت لی۔
تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس نے 70 اور ایڈن مارکرم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 3 پروٹیز کا شکار کیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر نہ کرسکی اور 17ویں اوورمیں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو نے 27 اور جیسن روئے نے 17رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے انگلینڈ کے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
میچ میں جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچز کی سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں