Prime Minister Shehbaz Sharif 32

سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثا کو 24 گھنٹے میں معاوضہ دیا جائے، وزیراعظم کا حکم

وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جزوی یا مکمل تباہ ہونے والے مکانات کا معاوضہ بڑھا کر پانچ لاکھ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی المیہ ہے کہ ڈیموں پر توجہ نہیں دی گئی۔
کوئٹہ آمد پر نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیلنج بڑا ہے مل کر مقابلہ کریں گے۔ بحالی اور امدادی سرگرمیوں کیلئے این ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کا جال پھیلایا جائے ۔ غیر معمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کےساتھ ساتھ انفراسٹرکچر تباہ ہوا۔ وفاق اور بلوچستان حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آبادکاری کیلئے پرعزم ہیں ۔ آخری گھر جب تک آباد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ مخیر حضرات بھی آگے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں