Shane Warne 141

آنجہانی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی آخری رسومات میلبورن میں ادا کردی گئیں

مایہ ناز آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی آخری رسومات میں اہلخانہ اور قریبی دوستوں شرکت کی۔ شرکاء نے آخری رسومات افسردہ دلوں کے ساتھ ادا کیں۔
شین وارن کی آخری رسومات میلبورن کے سینٹ کلڈا فٹبال کلب میں ادا کی گئیں۔ اس موقع پر تقریباً 80 سوگواران شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے۔
لیجنڈری کرکٹر کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کوملے۔ شین وارن کے بیٹے جیکسن نے اپنے والد کے تابوت کو بوسہ دیا جبکہ اہلخانہ ایک دوسرے کو تسلی دیتے رہے۔ آسٹریلوی سابق کرکٹرز بھی شین وارن کے جنازے میں شریک ہوئے۔

52 سالہ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا جو کے جان لیوا ثابت ہوا۔ شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لئے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔

شین وارن کے کیریئر پر مختصر نظر
سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کا کرکٹ کیرئیر 1992ء سے 2007ء پر محیط رہا۔ اپنے 15 سالہ کیریئر میں شین وارن نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں ایک ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں شین وارن کی وکٹوں کی تعداد 70 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں