Imran Khan 153

کپتان کی آواز پر سب یک زبان، پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان

تحریک عدم اعتماد کی جبری کامیابی کے بعد پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی سیٹوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف 16 ارب اور 8 ارب کے مالی اسکینڈلز میں نامزد ہیں اور ان پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔ ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتے۔

کپتان کے اعلان پر پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے اپنی سیٹوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں نئے بحران نے جنم لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں