وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی جیت پر قوم اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک دیتا ہوں۔ آپ نے قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں۔
خیال رہے دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
عمران خان کی قوم کو مبارکباد
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کو شکست دینے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کی اور اپنے اعصاب کو دباؤ سے بچایا۔ اس مشکل وقت میں ایسی کامیابی قوم کے مورال کو اوپر کرنے کے لیے بہت ضروری تھی۔