Killing in Pattoki 156

پتوکی: پاپڑ بیچنے والے کا قتل، باراتی لاش پاس رکھ کر کھانا کھاتے رہے

پتوکی میں انسانیت دم توڑ گئی، الزام کی بنیا دپر باراتیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے پاپڑ بیچنے والے غریب مزدور کو قتل کردیا۔ بعد ازاں مزدور کی لاش ہال میں رکھ کر کھانا کھاتے رہے۔
جاگو والاکے رہائشی اشرف عرف سلطان پرشادی ہال میں آئے باراتیوں نے جیب کاٹنے کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا۔ باراتیوں کے وحشیانہ تشدد سے محنت کش اشرف جاں بحق ہوگیا۔ باراتی مقتول کی لاش گھسیٹے ہوئے شادی ہال کے اندر لے گئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی ہال کے مینیجر اور 12 باراتیوں کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں