Pakistan Defeat New Zealand 8

سیمی فائنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو  سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔

مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل 53 اور کیوی کپتان کین ولیمسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، گلین فلپس 6، جیمز نیشم 16 رنز بناسکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے  جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کیے۔ نوجوان بلے باز محمد حارث 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کا کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ مچل سینٹنر ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں