Pak Army Helicopter Crash 141

کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 8 اہلکار شہید

راولپنڈی: اقوام متحدہ امن مشن کاگو میں پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ افسوسناک حادثے میں افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان بتایا گیا کہ افریقی ملک کانگو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجرسعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہیں، پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان یو این امن مشنز میں فروغ امن میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کر رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ ٹاسک انجام دیے، پاکستانی اہلکاروں نے لگن کیساتھ کام کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں