پاکستانیوں کی پسندیدہ جوڑی میں علیحدگی کی خبریں اس وقت شوبز حلقوں میں سرگرم ہیں۔ متعدد پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کر لی تھی۔ تاہم اب دونوں میں علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
سجل علی اور احد رضا میر یا ان کے گھر والوں کی طرف سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ تاہم سجل علی نے انسٹاگرم سے اپنے نام کے ساتھ لکھا ہوااحدرضامیر کا نام مٹا دیا ہے۔
