Namaz e Traweeh 149

تاریخ رقم ہوگئی، امریکا کے ٹائم اسکوائر میں پہلی بار نماز تراویح کی ادائیگی

نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر امریکی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کی۔

ماہ صیام کے مقدس ترین لمحات میں سحرو افطار اور تراویح میں قرآن مجید کی تلاوت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ مقدس میں نماز تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات کا انعقات کیا جاتا ہے۔

بابرکت ماہ صیام میں نیویارک کے قلب و معروف تجارتی مقام ٹائمز اسکوائر پر باجماعت نماز تراویح ادا کی گئی۔ نماز تراویح کی ادائیگی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ نماز تراویح کے اجتماع کے انعقاد کا مقصد اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کے غلط تاثر کو زائل کرنا تھا۔ اجتماع کے انعقاد کا مقصد یہ بھی بتانا تھا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔

نماز تراویح ادا کرنے والے مسلمان شہریوں کا کہنا تھا کہ تراویح میں قرآن سننا ماہ رمضان کی خاص عبادت ہے۔ آج یہ سعادت حاصل کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔
اس سے قبل ٹائمز اسکوائر میں افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی تو کی جاتی رہے ہے لیکن پہلی بار نماز تراویح کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں