Iran beats wales in fifa world cup 2022 22

فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی فتح پر 700 سے زائد قیدی رہا

تہرانقطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی ویلز کیخلاف کامیابی کے بعد 709 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی عدلیہ کے آن لائن پورٹل ’ میزان ‘ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران کی ویلز کے خلاف دو صفر سے فتح کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں قید 709 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

رہائی پانے والوں میں ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے گئے افراد بھی شامل ہیں۔ ورلڈ کپ میں ایران کا پہلا میچ انگلینڈ سے ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے ایران کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں