Indian Singer Daler Mehndi 30

انسانی اسمگلنگ کیس، معروف انڈین گلوکار دلیر مہندی کو دو سال قید کی سزا

نئی دہلی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پٹیالہ کی عدالت نے بھارتی گلوکار دلیر مہندی کیخلاف انسانی اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔
کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد گلوکار دلیر مہندی کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔
دلیر مہندی اور ان کے بھائی پر سنہ 2003 میں انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ دونوں بھائیوں پر پیسے لیکر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے الزامات ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار دلیر مہندی لوگوں کو غیرقانونی طور پر ملک سے اپنے بینڈ کا حصہ کہہ کر بھجواتے تھے۔
گلوکار دلیر مہندی اور ان کے بھائی نے سنہ 1998 اور 1999 میں 10 افراد کو اپنے گروپ کا رکن ظاہر کرکے امریکہ پہنچایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہونے پر گلوکار دلیر مہندی اور ان کے بھائی کو اکتوبر 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں دونوں بھائی ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں