Chaudhry Parvaiz Ilahi 164

کپتان کا بڑا اعلان، پرویزالہی کو اہم عہدہ سونپ دیا

عثمان بزدار کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم نے چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کردیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ حبیب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان بزدار اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے وزیراعظم کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلی دینے کے فیصلے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا۔

چوہدری پرویزالہی کی نامزدگی کے بعد مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلامیہ سامنے آیا ہے۔ اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کی قیادت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کررہے تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار سے استعفی لے لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلی پنجاب کیلئے نامزدگی کے ساتھ ساتھ مبارکباد بھی پیش کی۔

چوہدری پرویز الہی نے نامزدگی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ ہماری جماعت بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں