22

قومی کرکٹر حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف مزنا مسعود ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

haris rauf married with class fellow  

سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح کی پروقار تقریب میں  شاہد آفریدی ان کے داماد شاہین آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل حارث رؤف  کی دلہن مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں