ٹی 20 ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالی فائی کرلیا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 141 رنز بنائے، نسانکا نے 67 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں مینڈس 18، ڈی سلوا 9، اسالانکا 8، راجہ پاکسا 22، داشن شناکا 3، ہاسارنگا ڈی سلوا 9، کرورتنے 0 اور تھیکشانا 0 پر آؤٹ ہوئے، مارک ووڈ نے 3 سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے 142 رنز کاہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا۔ جوز بٹلر 28 اور ایلکس ہیلز 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین سٹوکس نے 42 رنز کی باقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک 4، لیونگسٹون 4، معین علی1، سام کرن 6 ، کرس ووکس 4 رنز بنا سکے۔ کمارا، ہاسارنگا ڈی سلوا اور دھننجایا ڈی سلوا نے 2.2 شکار کیے۔
انگلینڈ کی فتح کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا میگا ایونٹ سے باہرہو گیا ہے۔ بٹلر الیون نے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔جہاں پر اس گروپ کی دوسری ٹیم نیوزی لینڈ پہلے ہی موجود ہے۔