England Cricket Board Announces Squad for test series 16

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

 لاہورانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3  ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں جیمز اینڈر سن ، ہیری بروک، زیک کرولے، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کییٹون جیننگ، جیک لیچ، لیام لیونگسٹن، جمی اورٹن،اولی پوپ، اولی روبنسن، جوئے روٹ اور مارک وڈ شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کریگی۔ پہلا ٹیسٹ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی ملتان 9 دسمبر سے کرے گا۔

تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں