Election Commission of Pakistan 84

سندھ کے بلدیاتی اور این اے 245 کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے گئے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بارشوں کے سلسلے کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات اگست میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہونا تھے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سمری چیف سیکرٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کو بھیجی تھی۔
چیف سیکریٹری سندھ کے بھیجے گئے مراسلہ میں کہا کہ سندھ میں 22 جولائی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ این اے 245 کراچی کا الیکشن بھی ملتوی کر دیا گیا جو اب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی رپورٹ، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد این اے 245 کی سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار فاروق ستار الیکشن میں ایک دوسرے کے مقابل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں