یروشلم:اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ نے دیوار میں چُھپے 1000 سال سے زائد پرانے چوالیس سونے کے سکے دریافت کئے ہیں۔ یہ سکے گولان کی پہاڑیوں میں ایک مقام بینیاس پر بہنے والے چشمے پر پتھر کی دیوار کی بنیاد میں کی جانے والی کھدائی کے دوران ملے ہیں۔
ڈائریکٹر اینٹیکوئیٹیز اتھارٹیز ایلی ایسکیوسیڈو نے کہا کہ ان سکوں کا یہ ذخیرہ انتہائی اہم دریافت ہے کیونکہ ان کا تعلق بینیاس شہر اور خطے کے عبوری دور سے ہے۔
ڈاکٹر گیبریلابجودوسکی کے مطابق سکوں میں سب سے پرانا سکہ بازنطینی بادشاہ فوکس کے دور کا ہے جس نے سنہ 602 عیسوی سے سنہ 610 عیسوی تک حکومت کی جبکہ سب سے نئے سکے کا تعلق اسی صدی کے اگلے حصےکا ہے جس میں مسلمانوں نے یہ خطہ فتح کیا تھا۔