DG ISPR 129

این ایس سی کے اعلامیہ میں سازش کا ذکر نہیں ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاک فوج نے خط کے معاملے پر اپنا موقف این ایس سی میں پیش کیا۔ کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں سازش کا کوئی ذکر نہیں۔ ہماری خفیہ ایجنسیاں تمام خطرات کیخلاف چوکنا ہیں۔ خفیہ ایجنسیاں، تمام ادارے بھرپور کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اعلامیہ میں سازش کا لفظ نہیں ہے۔ پاکستان کیخلاف کسی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ تمام سیاسی قیادت نے ہر دور میں ایٹمی پروگرام کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے ایٹمی پروگرام کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایٹمی پروگرام کو سیاسی مباحثوں کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔ ایٹمی اثاثے کسی سیاسی قیادت سے منسلک نہیں ہے۔ ایٹمی اثاثوں کی بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ عوام کی حمایت مسلح افواج کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔ افواہوں کی بنیاد پر پاک فوج کی کردار کشی قبول نہیں ہے۔ فوج کی تعمیری تنقید مناسب ہے لیکن بے بنیاد کردار کشی قابل قبول نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف منظم مہم چلا کر عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نیوٹرل وغیرہ کوئی چیز نہیں ہے۔ عوام اور سیاسی پارٹیوں سے درخواست ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ ایسی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں