بیجنگ: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کا مسافر بردار طیارہ گوانگشی کے پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے سمیت 133 افراد سوار تھے
چینی میڈیا کے مطابق طیارہ کونمینگ سے گوانگزو جارہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔ طیارے میں سوار افراد میں ہلاک اور زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے بعد صرف ایک گھنٹہ تک ریڈار پر دکھائی دیا۔