World's Longest Bridge 170

یورپ اور ایشیا کو ملانے والے سب سے لمبے پل کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

پل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ترکی کے شہر انقرہ میں کیا گیا

انقرہ: یورپ اور ایشیا کو ملانے والے کیناکیلے پل کو 1915 میں تعمیر کیا گیا تھا جسے ترکش اور جنوبی کوریائی کمپنیوں نے دوبارہ تعمیر کیا ہے۔
پل کا افتتاح ترکش اور جنوبی کوریائی وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر کیا۔ دنیا کے لمبے ترین سسپینشن پل کی تعمیر پر 2 اعشاریہ 8 بلین ڈالرز لاگت آئی ہے۔
پل کی کُل لمبائی 4اعشاریہ 6 کلومیٹر ہے اور اس کی تعمیر کا کام 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔ کیناکیلے پلے کی تعمیر میں 5 ہزار مزدوروں نے حصہ لیا۔ پل کی تعمیر کے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پر محیط سفر اب صرف 6 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں