Babar azam snatch another record from kohli 10

کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے روایتی حریف ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔  قومی کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین بلے باز بن گئے۔

تین ملکی سیریز میں بنگلا دیش کے خلاف میچ بابراعظم کے لیے یادگار بن گیا۔

انہوں نے 11 ہزار انٹرنیشنل رنز، 75 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 86 ٹی 20 یعنی یہ کارنامہ 251 ویں اننگز میں پورا کیا جس کے ساتھ ہی  قومی کپتان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھین لیا۔

بھارتی موجودہ بلے باز نے انٹرنیشنل 11 ہزار رنز 261 اننگز میں بنائے تھے۔

لیجنڈری سنیل گواسکر نے 262 اور جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف 40 گیندوں پر 55 رنز بنائے، قومی کپتان کی ٹی 20 کرکٹ میں 29ویں نصف سنچری بھی مکمل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں