226

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے

بابراعظم کی کراچی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز کے دوران دس گھنٹے سےزائد بلے بازی، ٹیم کو شکست سے بچالیا

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران 607 منٹ تک بیٹنگ کرنے والے ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ اپنی اننگز کے دوران کپتان بابراعظم نے 196 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو ممکنہ شکستے سے بچا لیا۔

کپتان بابراعظم پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل 10گھنٹے بلے بازی کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بھی بن گئے۔ انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز مائیک ایتھرٹن نے جنوبی افریقہ کے خلاف 643 منٹ تک بیٹنگ کی تھی۔
علاوہ ازیں کپتان بابراعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل سابق کپتان شعیب ملک نے 369 بالز کھیل رکھی تھیں۔
واضح رہے کہ کپتان بابراعظم نے یونس خان کا چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 171 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، سابق کپتان یونس خان نے سنہ 2015 میں سری لنکن ٹیم کے خلاف ریکارڈ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں