ODI Ranking 167

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ: بابراعظم کی بادشاہت برقرار

آئی سی سی نے ایک روزہ رینکنگ جاری کردی۔ رینکنگ کے مطابق کنگ بابراعظم تاج کے حقدار ہیں۔ بابر اعظم 870 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے روہت شرما 791 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک 789 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

باولرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے، انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینرے چوتھے اور افغانستان کے مجیب الرحمان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں