Babar Azam Record 170

بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ون ڈے میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرلئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کپتان بابراعظم نے کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ بابر اعظم یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیز ترین ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کپتان بابراعظم نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 15 واں رنز مکمل کرکے اپنے نام کیا۔ بابراعظم نے یہ سنگ میل 82 ویں اننگز میں حاصل کیا ہے۔ دنیا بھر میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے والوں میں بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے۔

بابراعظم 100 سے کم اننگز میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستان بھی بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے تین ہزار سے 4 ہزار رنز کا سفر صرف 14 اننگز میں مکمل کیا ہے جو کہ بابراعظم کا منفرد ریکارڈ ہے۔

دنیا میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں جنوبی افریقی کرکٹر ہاشم آملہ کا پہلا نمبر ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 81 اننگز میں مکمل کیا تھا۔ ریکارڈ بک میں سرویو رچرڈز تیسرے، جوئے روٹ چوتھے اور بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں