قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان محدود اوور کے میچز میں ہدف کے تعاقب میں ایک ہزار رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔
کسی بھی ہدف کے تعاقب میں دونوں اوپننگ بلے بازوں کے درمیان اب تک 5 سنچری پارٹنرشپ بن چکی ہیں۔
یہ مشترکہ طور پر ٹی 20 کی سب سے زیادہ سنچری شراکت داریاں ہیں۔
بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 8 سنچری پارٹنر شپس ہوئی ہیں جبکہ 16 مرتبہ ففٹی رنز سے زائد کی شراکتیں بھی بنا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 15 ففٹی پلس شراکتیں ہوئی ہیں۔