آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جیت کے لئے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننکز میں 235 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ کے آخری روز پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے جیتی ہوئی بازی کینگروز کی جھولی میں ڈال دی۔ مہمان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے جیت لی۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر عثمان خواجہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عثمان خواجہ نے تین میچوں میں 496 رنز بنائے۔
اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے دونوں میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے تھے۔