Pak vs Aus only T20 2022 146

کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ لیا، واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں آسٹریلیو کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

شاہینوں نے اننگز کا آغاز براعتماد انداز میں کیا۔ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے کے بعد وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں محمد رضوان 23 آصف علی 3، افتخار احمد 13، حسن علی 10، اور خوشدل شاہ نے 24 رنز بنائے۔ فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے میدان بدر ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 2 اور عثمان قادر 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلس نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کیمرون گرین 2، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

کینگروز نے 163 رنز کا ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ 26، جوش انگلس 24، مارنس لبوشین 2، مارکس سٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان ایبٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں