America Israel 43

امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ،”ایران مخالف جوہری” اعلامیے پر دستخط کردیئے گئے

تل ابیب: امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط ، ایران کوجوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مذکورہ پیش رفت امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی وزیراعظم یائرلاپڈ سے ملاقات کی صورت میں سامنے آئی۔ الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر نے ایک مشترکہ اعلامیے میں ایران مخالف مؤقف کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اپنے پاس دستیاب “قومی طاقت کے تمام عناصر” کو استعمال کرے گا تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جاسکے۔
مشترکہ اعلامیہ میں واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ تہران کو خبرردار کیا جائے کہ عالمی برادری اس کے خلاف طاقت کا استعمال کرے گی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے سفارت کاری بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت کا بھی کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں