اداکار تنویر جمال گزشتہ کئی دنوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ اداکار علاج کیلئے جاپان منتقل ہوگئے تھے۔
اداکار تنویر جمال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کینسر کے باعث اداکار کے پھیپھڑے ختم ہوچکے تھے جس کی وجہ سے ان کا مزید علاج ممکن نہیں تھا۔
علاج میں مشکلات کے باعث اداکار جاپان کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
اداکار ہ ہدایتکار تنویر جمال کے لواحقین میں ان کی جاپانی اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔ اداکار کی آخری رسومات کے حوالے سے اب تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔
دوسری طرف پاکستان کے مایہ ناز فلمی اداکار مصطفٰی قریشی کی اہلیہ اور معروف و سینئر گلوکارہ روبینہ قریشی بھی کینسر کے باعث کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔
