26

معروف کامیڈی اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے

خبررساں ادارے کے مطابق اداکار اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا پھر ان حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی کو جاملے۔ مرحوم اداکار کے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں

اداکار اسماعیل تارا سن 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے جبکہ 1964 میں انہوں نے فنکارانہ سفر کاآغاز کیا۔ اداکار اسماعیل تارا نے اپنے فنی کیریئر میں کئی فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکار اسماعیل تارا کو 80 کی دہائی میں طنز و مزاح سے بھرپور ڈرامے ففٹی ففٹی میں لازوال اداکاری نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

مرحوم اداکار نے متعدد فلموں میں کام کیا۔ اسماعیل تارا کو فلم ہاتھی میرے ساتھی، منڈا بگڑا جائے، چیف صاحب اور دیواریں میں زبر دست اداکاری پر4 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

حالیہ دنوں میں اسمعیل تارا نےفلم  ڈونکی کنگ میں کام کیا۔ ریڈی اسٹیڈی نمبر ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں