Imran Khan 102

ملک کو تمام مشکلات سے نکالنے کا واحد حل فوری الیکشن ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو قرار دے دیا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا.

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ فساد کی جس دلدل میں ہم دھنستے جارہے ہیں اس سے نکلنے کا واحد رستہ انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کرپشن سے جمع کردہ اورمنی لانڈرنگ سے ٹھکانے لگائے گئے اپنے 1100 ارب بچانے کیلئے بدمعاشوں کا یہ ٹولہ جس انداز میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے کچل رہا ہے اس کے بعد تو ہم کسی بھی وقت سری لنکا کی طرح مکمل معاشی و سیاسی انحطاط کا شکار ہوسکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں