پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 3 ایک روزہ میچز کی سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائیگی۔
دونوں ٹیمیں 16، 18 اور 21 اگست کو ایک دوسرے سے نبرد آزماہوں گی۔ اس سے قبل یہ سیریز جولائی 2 ہزار بیس میں شیڈول تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
ایک روزہ سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیمیں 2003 کے بعد پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔
