fir registered against pti 21

فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج

 راولپنڈیایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان سمیت پانچ رہنماؤں، نجی بینک منیجر اور پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم پر مقدمہ درج کرلیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ایف آئی اے حکام نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایف آئی اے کمرشل بیکنگ سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 6 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، سینیٹر سیف اللہ نیازی، سردار طارق، سید یونس، عامر کیانی، طارق شفیع شامل ہیں ۔ مقدمہ میں نجی بینک منیجر سمیت پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم کے متعدد ارکان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیے جانے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان نے فارن ایکس چینج ایکٹ کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ نجی بینک اکاونٹ کے بینیفیشری تھے۔ بینک اکاؤنٹ میں ابراج گروپ سے بھی 21 لاکھ ڈالر آئے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا۔ ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے۔ ووٹن کرکٹ کلب سے 2 مزید اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوئی۔ نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں