74

سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک میں معاشی استحکام بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑا ہوا ہے۔ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا معاشی استحکام بھی نہیں آئے گا۔
معاشی اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے شہباز شریف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے اور میثاق جمہوریت پر فیصلہ کی دعوت دیدی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میثاق معیشت پالیسی کے تسلسل کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس کے ذریعے ایسے اہداف طے کئے جائیں گے کہ جنہیں تبدیل نہ کیا جاسکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ھکومت کو تاجروں کی آراء اور تجاویز کی ہر قدم پر ضرورت ہے۔ آج کی میٹنگ کی روشنی میں ٹاسک فورس بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت میں تیل و گیس خریدنے کیلئے ملک میں پیسے نہیں ہیں۔ ریاست اور صوبوں کو مل کر جامع منصوبہ بنانا ہوگا۔
پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں 3 ملین ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑرہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ زرعی شعبہ سے ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشی طریقوں کی بھارت نے ماضی میں تقلید کی۔ 90 کی دہائی میں پاکستانی کرنسی بھارتی روپے سے بہت بہتر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں