53

حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

اسلام آباد: (علی اردو نیوز) وفاقی حکومت نے بڑی عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا. چھٹیوں کے اعلان کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا.
وزیراعظم میاں محمد شہباشریف نے عید کی چھٹیوں کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 8 سے 12 جولائی (بروز جمعہ تا منگل) ہوں گی۔

اس سے قبل کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید قرباں کیلئے صرف 3 چھٹیاں دیئے جانے کی سمری ارسال کی گئی تھی. کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں 10 سے 12 جولائی تک عید کی چھٹیوں کی تجویزدی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں