Jashan e eid milad ul nabi 24

جشن عید میلاد النبی ﷺ ، ہر سو چراغاں، فضا درود و سلام سے معطر

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ سےمنایا جارہا ہے۔ مساجد، گلی محلوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجانے کے ساتھ ساتھ بیشتر جگہوں پر محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں تبدیل کرنے والے محسن انسانیت، محبوب خدا، آقائے دوجہاں، خاتم النبین والمرسلین حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں میلاد اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔

عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ نے گلیوں ، بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا ہے۔ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں پر بھی خوبصورت و رنگ برنگی روشنی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید اردو خبروں کیلئے

عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ نے گلیوں اور بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا ہے جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے، اسی طرح مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں پر بھی خوبصورت روشنی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حضور نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام گلی محلوں سے چھوٹے بڑے جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔ جلوسوں کے شرکا کی جانب سے “سرکار کی آمد مرحبا” کا ورد بھی کیا جارہا ہے۔  عاشقان رسولﷺ کی جانب سے مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

عاشقان، رسول اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر حضور ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام اور نعت رسول مقبول ﷺ کے گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں