Telegram 152

بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹیلی گرام ایپ کو بند کردیا گیا

برازیلا: عدالتی حکم پر پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دوسری بڑی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کو برازیل میں فوری بند کردیا گیا
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قوانین کی مسلسل خلاف ورزی، حکومت سے تعاون نہ کرنے پر عدالت نے ٹیلیگرام ایپ کی بندش کاحکم دیا
سپریم کورٹ نے ایپل، گوگل، اینڈرائیڈ سمیت دیگر کمپنیوں کو بھی پابند برازیل میں ٹیلی گرام کو سروس فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ٹیلی گرام نے متعدد درخواستوں کے باوجود برازیل میں اپنا نمائندہ تعینات کیا اور نہ ہی حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔ ٹیلی گرام نے جعلی معلومات کے پھیلاؤ کے سد باب کے لیے بھی اقدامات نہیں کیے۔
برازیلین صدر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ آزادی اظہار رائے کے خلاف اور تعصب پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ برازیل کے موجودہ صدر کو ٹیلی گرام پر 10 لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔ برازیل میں اکتوبر میں نئے صدارتی انتخابات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق عدالتی فیصلے سے صدارتی انتخابات پر اثر پڑے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں