Actor Amir Khan 177

بالی وڈ کنگ اداکار عامرخان نے شادی کے اختتام کی وجہ بتا دی

ممبئی: مسٹرپرفیکشنسٹ نے دوسری اہلیہ کرن راؤ  سے علیحدگی کی وجوہات بتا دیں۔

بھارتی میڈیا کودیئے گئے انٹرویو میں میگا اسٹارعامرخان کا کہنا تھا کہ دوسری اہلیہ کرن راؤکے ساتھ شادی کچھ مسائل کی وجہ سے ختم ہوئی۔  کرن راؤ کی موجودگی میں اور نہ ہی ان کے جانے کے بعد میری زندگی میں کوئی دوسری خاتون ہے۔

عامرخان نے کہا کہ میں نے اپنی بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا ۔ اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے فیملی کو صحیح وقت نہیں دیا اوراپنی ذمہ داریاں نہ نبھانے پرافسوس ہے۔

یاد رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید خان اورآئراخان ہیں۔ شادی کے16 سال بعد دونوں میں سنہ  2002 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

اداکار کی دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005میں ہوئی جوگزشتہ سال جولائی میں ختم ہوئی۔

اداکار عامرخان کی دوسری شادی ختم ہونے کے بعد ان کی تیسری شادی کے بارے خبریں گرم ہیں۔ عامر خان کا نام بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/aliucqdo/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں