Asia Cup 69

ایشیا کپ، شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو چت کر ڈالا

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف ہدف ایک گیند پہلے ہی حاصل کر لیا، یو اے ای کی سرزمین پر قومی ٹیم نے ٹو ٹوئنٹی میں دوسری مرتبہ سب سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کیا۔
پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابر اعظم 14 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان اور محمد نواز کے درمیان 73 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ محمد نواز کے 42 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
خوشدل شاہ اور آصف علی کے درمیان 33 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن یہاں آصف علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر افتخار احمد نے دو رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
بھارت سے فتح کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ٹیم کو مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں